بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے ناروا سلوک کر رہے ہیں:ملک احمد بھچر

0
62

پاکستان ٹوڈے: ہمارا مطالبہ شوکت خانم ہسپتال کے پینل کے ذریعے علاج کروایا جائے ۔

بشری بی بی گھریلو خاتون ہے ان کے ساتھ اس طرح رویہ غلط ہے ۔ ہماری خاتون رہنما یاسمین راشد ۔اعجاز چوہدری ۔عمر سرفراز چیمہ کو ناجائز جیل میں رکھا ہے ۔  تحریک انصاف کے قیدی تمام رہنما کو علاج کی سہولت دی جائے جو آئینی حق ہے ۔

یہ فارم سینتالیس والی حکومت ہے ان کے بس میں نہیں کچھ ۔  کسان کے ساتھ ظلم ہو رہا گندم پچیس سو میں سیل ہو رہی ہے ۔  پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی ۔ ٹاک ٹاکر حکومت کے پاس ٹارگٹ سیٹ نہیں ہوا ۔ کوئی کسان بار دانہ نہیں لے رہا دو لاکھ اسی ہزار درخواستیں مسترد ہو گئی۔

کسان کی گندم فیلڈ سے میڈل مین پچیس سو میں خرید رہا ۔  ڈی پی آر اور سیکرٹری انفارمیشن کو غیر قانونی احکامات نہ مانے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات پولیس سے دھاندلی کروائی گئی ہے ۔ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے۔

Leave a reply