
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکاروگلوکارفرحان سعیدنےبھارت کی جانب سے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپابندی لگانےپر دلچسپ جواب دےدیا۔
فرحان سعیدنےپہلگام واقعہ کےبعدبھارتی عوام کےساتھ ہمدردی کااظہارکیا تھا،دن بدن حالات بگڑنے سے کشیدگی بڑھتی گئی جس کےباعث مودی حکومت اوچھےہتکنڈوں اترآئی اوربھارت میں پاکستانی میڈیاچینل اورسوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپابندی کاعمل شروع کردیا،جس کی ذدمیں فرحان سعیدکاانسٹاگرام کااکاؤنٹ بھی آگیا۔
اداکارنےاس پرردعمل دیتےہوئےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ میں بڑاہی دلچسپ اورطنزیہ پیغام لکھا’’بات جنگ سے شروع ہو کر ہائی سکول والی بلاکنگ پر آگئی ہے! یہ آپ کا نقصان ہے۔ ان تمام بھارتی مداحوں کو محبت بھیجتا ہوں جو اس پابندی کا شکار بنے، اور دعا کرتا ہوں کہ سمجھداری غالب آئے تاکہ آپ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دوبارہ دیکھ سکیں۔‘‘
فرحان سعیدکایہ پیغام سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیاجس پرصارفین ملےجلےتبصرے کررہےہیں۔کچھ لوگ اداکارکےاس اندازکودلچسپ اورپرامن قراردےرہےہیں جبکہ کچھ صارفین نےکہاکہ پاکستانی فنکاروں کوچاہیےکہ وہ بھارت کےجھوٹےپروپیگنڈےاورجھوٹے فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں۔
ادھر بھارتی مداح بھی پیچھے نہیں رہے۔ پابندی کے باوجود کئی افراد نے VPN کے ذریعے اداکارکاڈرامہ ’’شیریں فرہاد‘‘ دیکھنا جاری رکھا اور اس کے اسکرین شاٹس فرحان سعید کو بھیجے، جنہیں اداکار نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
دوسری شادی کےبارےمیں اداکارہ ثمن نےاپنی رائےدیدی
مئی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔