بیماریوں سےبچاؤمؤثرہتھیاراحتیاط ،آگاہی اورویکسی نیشن ہے،مریم نواز

0
20

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  بیماریوں سے بچاؤ مؤثر ہتھیار احتیاط ،آگاہی اورویکسی نیشن ہے۔
ورلڈایمیونائزیشن ویک پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پولیو،خسرہ ،ٹی بی ،ہیپاٹائٹس ،تشنج اورنمونیاسےبچاؤکی مہم جاری ہے،والدین اپنےبچوں کوحفاظتی ٹیکےلازمی لگوائیں ،ویکسین ہر بچےکی بنیادی ضرورت اوروالدین کی ذمہ داری ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ بیماریوں سےبچاؤمؤثرہتھیاراحتیاط ،آگاہی اورویکسی نیشن ہے،ہیلتھ ورکرز،ویکسی نیٹرزاورمحکمہ صحت کی ٹیمیں ہرگھرپہنچ رہی ہیں،پنجاب کوپولیوفری صوبہ بنانےکےلئےکوشاں ہیں،صحت مندبچہ ہی تعلیم یافتہ ،باصلاحیت اورخوداعتمادشہری بن سکتاہے۔

Leave a reply