جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وسینئرسیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

0
41

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وسینئرسیاستدان حافظ حسین احمدطویل علالت کےباعث انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
خاندانی ذرائع کاکہناتھاکہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد کےانتقال کی خبر دی۔
حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان کاسینئررہنماحافظ حسین احمدکےانتقال پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہناتھاکہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، حافظ حسین احمد مرحوم زیرک ،حاضر جواب اور نظریاتی پارلیمانی رہنما تھے۔

Leave a reply