
’جیتو بازی کھیل کے‘چیمپئنزٹرافی کےآفیشل ترانےنےریلیزہوتےہی دھوم مچادی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےرواں ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی کاآفیشل ترانہ جاری کردیا،جس نےسوشل میڈیاپرطوفان برپاکردیا۔
چیمپئنزٹرافی کےترانےمیں پاکستان کےمعروف گلوکارعاطف اسلم نےاپنی آوازکاجادوجگایا،جس کوآئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرجاری کیا گیا ہے ۔
ایک منٹ اور 39 سیکنڈ پر مشتمل آفیشل ترانے کو ’جیتو بازی کھیل کے‘ کا نام دیا گیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کو زبردست قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔بھارتی ٹیم کےپاکستان نہ آنےکی وجہ سےبھارتی ٹیم کےتمام میچ ہائبرڈماڈل میں کھیلےجائیں گے،جوکہ متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
یادرہےکہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
تیسراٹی ٹوئنٹی: قومی ا سکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا
مارچ 19, 2025دوسراٹی20:نیوزی لینڈنےپاکستان کو5وکٹوں سےشکست دیدی
مارچ 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس آج 10 بجے شروع ہو گا
مارچ 28, 2024 -
محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
مارچ 16, 2024 -
پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا معاملہ
مارچ 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔