
وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ ڈیزل کی قیمت میں2روپےکمی کی گئی ہےجس سےڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔جبکہ مٹی کاتیل بھی 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہواہےجس کےبعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نےفروری کےآخری 13دنوں کےلئےپیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔اُس کےبعدپھروفاقی حکومت نے مارچ کے پہلے پندرہ روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیاتھا۔ماہ اپریل کے پہلےپندرہ روزکےلئےحکومت نےپٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹرکمی کااعلان کیاتھاجس کےبعد پٹرول کی نئی قیمت 254روپے63پیسےمقرر کی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے64پیسےفی لیٹرپربرقراررکھی گئی تھی۔پھرحکومت نےاپریل کےآخری پندرہ روزکےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔
مسلسل دوسرےروزبھی سونےکی قیمت میں بڑی کمی
مئی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
اکتوبر 17, 2024 -
خصوصی کمیٹی سےمنظورشدہ آئینی ترامیم کاڈرافٹ سامنےآگیا
اکتوبر 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔