خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں بدلنےوالافیچر متعارف

0
16

گوگل کا نیا اے آئی ماڈل متعارف، جوصارفین کی خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں تبدیل کر دے گا۔
انسائیٹ نامی یہ اے آئی ماڈل صارفین کے ہاتھ کی خراب لکھائی والی تصویر کو سکین کرکے اس پر موجود ٹیکسٹ کو ڈیجیٹل بنا دیتا ہے۔اس ماڈل کو ایسی تربیت دی گئی ہے ،جس سے وہ تحریر کو پڑھ کر الفاظ کو شناخت کرسکتا ہے۔
ڈویلپرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کاغذات پر موجود تحریروں یا خراب روشنی والی تصاویر سے بھی یہ ٹول ٹیکسٹ اٹھا سکتا ہے،یعنی صارفین اب کسی بھی دستاویز کو اس کے ذریعے ایڈٹ کرسکتے ہیں ،جبکہ اس پر لکھی اصل تحریر کے الفاظ ڈیجیٹل شکل میں بھی محفوظ رہیں گے۔آسان الفاظ میں یہ آپ کی تحریروں کا آن لائن دستیاب ورژن ثابت ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹول ایسے ورکرز کے لیے بہترین ثابت ہوگا ،جن کو سکینرز یا دیگر خصوصی آلات تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ابھی اس ٹیکنالوجی پر تحقیقی کام جاری ہے، مگر اب تک کے نتائج کافی حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں۔
گوگل کی ٹیم نے تجربات کے دوران دریافت کیا کہ یہ اے آئی ماڈل ٹیکسٹ کو پڑھ کر ڈیجیٹل شکل میں 87 فیصد حد تک درست کام کرتا ہے۔

Leave a reply