خیبر پختونخوا میں کم تعلیمی شرح والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ،خیبر پختونخوا حکومت نے کم تعلیمی شرح والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایمرجنسی کے تحت سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کم تعلیمی شرح والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کے فیصلے میں طے کیا کہ جہاں سکول سے باہر بچوں کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح تشویشناک ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے ہر ضلع کے مخصوص حالات کے مطابق قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کی شرح کو بڑھانے کیلئے تمام سرگرمیاں اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہئیں، تاکہ صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کے سلسلے کومزید بڑھایا جا سکے۔
ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے نرخ، 4850 روپے من تک پہنچا دیئے
جولائی 25, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اوپن اے آئی کی جانب سے گوگل کے مقابلے میں بڑا فیصلہ
نومبر 26, 2024 -
پی ٹی آئی نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
جنوری 25, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














