دنیا کا پہلا مائیکروویو بیگ متعارف ، سیاح اب کھانا گرم رکھ سکیں گے

سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،دنیا کا پہلا مائیکروویو بیگ متعارف، جس سے سیاح دوران ِسفر کہیں بھی کھانا گرم کرسکیں گے۔
ولیٹیکس ول کک مائیکروویو بیگ جو دیکھنے میں ایک سٹائلش لیپ ٹاپ بیگ جیسا لگتا ہے، لیکن یہ اصل میں ایک کنڈکٹیو فیبرک سے بنا ہوا مائیکروویو ہے۔اس کے اندر 250 ڈگری تک گرم کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ سخت سردی کے دنوں میں بھی کھانا گرم کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیگ کو ایک اختراعی فیبرک سے معروف جاپانی کمپنی سانکی کونسس نے تیار کیا ہے،جس کا مقصد گھر سے باہر دوران ِ سفر کھانے کو گرم کرنا ہے۔بظاہر ایک عام سے لیپ ٹاپ جیسے اس بیگ میں جب آپ کھانارکھیں گے تو یہ پانچ منٹ میں اسے 80 ڈگر سیلسیس تک گرم کردے گا، تاہم اسے 40 سے 250 ڈگری تک بڑھانے کیلئے ایک سمارٹ فون ایپ ہوٹوپیا کے ذریعے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس بیگ کا اپنا وزن صر ف 160 گرام ہے۔ اس میں ایک ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے، جو اضافی 120 گرام وزنی ہے۔ اس بیگ کی خاص بات اس کا لچکدار فیبرک ہے ،جو ایک بیٹری سے توانائی حاصل کرتا ہے اور آٹھ گھنٹے تک چارج رہتا ہے۔ اس کی انسولیٹنگ بناوٹ اس طرح کی ہے کہ یہ گرمیوں میں ڈرنکس کو ٹھنڈا ،جبکہ سردیوں میں کھانے کو گرم اور تازہ رکھ سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کا معاملہ
مارچ 22, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔