دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے

پاکستان ٹوڈے: گولڈ (سونا) ایک نہایت قیمتی دھات ہے جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی ہے اس دھات سے عموماً زیورات بنائے جاتے ہیں تاہم پہلی بار ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کی دیوار سے لے کر فرش تک سب کو 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا ہے۔
ویت نام میں تعمیر کیا جانے والا گولڈن ایج دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے جہاں دیواروں سے لے کر برتنوں تک ہر شے 24 قیراط سونے میں ڈھکی ہوئی ہے جوکہ ایک پرتعیش ہوٹل کا نظارہ پیش کرتی ہے۔
یہ ہوٹل ویت نام کے شہر ہنوئی کی ایک خوبصورت گیانگ وو جھیل کے کنارے تعمیر کیا گیا ہے۔ ڈولس ہنوئی گولڈن لیک ہوٹل فن تعمیر کا ایک حیران کردینے والا شاہکار ہے، جسے اندر سے دیکھا جائے یا باہر سے۔۔ اس کی سنہری رنگت آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے ۔
پچیس منزلہ یہ ہوٹل گیارہ برس میں اور 22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر ہوا اور اس میں مہمانوں کیلئے 400 کمرے بنائے گئےہیں جن میں ایک ہی تھیم ہے۔ ہوٹل میں جس جانب بھی نظر دوڑائیں آپ کو ہر جگہ سونا دکھائی دیتا ہے اس کا ہر ایک کمرہ سونے سے مزین ہے، یہاں تک کہ سنہری باتھ ٹب، سنک اور ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔
کھانے کی ٹرے سے لے کر صوفے تک سب پر سونا چڑھا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹیک کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے ۔ ہوٹل کے سب سے سستے کمرے کا کرایہ ایک رات کیلئے 250 پاؤنڈ ہے اس کے علاوہ ہوٹل میں 5200 سکوائر میٹر کے بڑے اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں ۔
اس ہوٹل کا سب سے شاندار اور دلکش مقام اس کا سوئمنگ پول ہےجس کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت چڑھی ہوئی ہے۔ ۔200 مربع فٹ کا انفینٹی پول ہنوئی شہر کی اسکائی لائن دکھاتا ہے۔
یو اے ای میں پاکستانیوں کوصرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا
جولائی 18, 2026میکسیکو ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
جولائی 18, 2026کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی
جولائی 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فلم کی شوٹنگ کےدوران اکشےکمارحادثےمیں زخمی
دسمبر 12, 2024 -
دنیا کی سب سے بڑی بائیسکل کانیا ریکارڈ بن گیا
جون 12, 2024 -
سلمان خان کے شادی نہ کرنے کی وجہ والد نے بتا دی
جون 29, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














