
لگژری کاریں بنانے کے حوالے سے مشہور رولز رائس نے اپنی نئی اور منفرد تخلیق ”فینٹم چیری بلوسم“ کو پیش کر کے صارفین کے دل موہ لیے ۔
یہ کوئی عام گاڑی نہیں، بلکہ ایک ون آف ون شاہکار ہے، جو صرف ایک جاپانی گاہک کیلئے تیار کی گئی ہے۔اس شاہکارگاڑی کو کسٹمر کی ڈیمانڈ کے مطابق بنانے میں تین سال لگے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی ثقافت میں صدیوں پرانی روایت ”ہانامی“ یعنی پھولوں کا مشاہدہ، اس سوچ کا عکاس ہے، جہاں خاندان اور دوست پھولوں کے سائے تلے بیٹھ کر موسم بہار کا جشن مناتے ہیں۔ جاپانی کسٹمر نے اپنی بچپن اور والدین کے ساتھ ہانامی کی یادوں کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرنے کا ارادہ کیا اور یوں ”فینٹم چیری بلوسم“ نے اس جذباتی ورثے کو محفوظ کیا۔
اس گاڑی کے اندر داخل ہوتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے، جیسے آپ کسی چیری کے درخت کے نیچے بیٹھے ہوں۔سٹار لائٹ ہیڈ لائنر پر نازک سفید پھولوں سے سجی ہوئی شاخیں اور دروازوں پر جھڑتے ہوئے پتوں کی کشیدہ کاری، اس منظر کو مزید یادگار بناتی ہے۔یہ شاندار ڈیزائن 6 مہینوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جبکہ صرف ہیڈ لائنر پر 3 ہفتے لگے اور اس میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ٹانکے لگائے گئے۔
رولز رائس نے پہلی بار ایسا ڈیزائن بنایا ہے،جس میں پتے ایسے ہیں، جو نا صرف دیکھنے میں دیدہ زیب ہیں، بلکہ چھونے پر محسوس بھی کیے جا سکتے ہیں۔ہر پتہ ہاتھ سے بنایا گیا ہے، روشنی کے زاویوں کے مطابق رکھا گیا ہے، تاکہ گاڑی کی روشنیوں کے ساتھ ان کی خوبصورتی اور دلکشی کو مزید بڑھایا جا سکے۔باہر سے اس خوبصورت سفید گاڑی پر چیری بلاسم کا ڈیزائن ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔