ریلوےمیں بےقاعدگیاں:آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف

0
29

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہواہےکہ پاکستان ریلوےمیں کروڑوں روپےکی بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ریلوے کے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے ریونیو اور ڈپازٹ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی گئی، رقم منتقل کرنے کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا،رقم کی منتقلی متعلقہ اتھارٹی کے اجازت کے بغیر منتقل کی گئی ،رونیو اکاؤنٹ میں 64 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار روپے منتقل کئے گئے،ڈپازٹ اکاؤنٹ میں پچاس کروڑ روپے منتقل کئے گئے،وزارت خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر سرمایہ کاری یا کسی اور جگہ جمع کرنے کے لیے عوامی اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔ یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے۔
رپورٹ کےمطابق مخصوص منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنانس ڈویژن کی طرف سے پاکستان ریلوے کو فراہم کیے گئے پی ایس ڈی پی فنڈز کو کسی دوسرے مقصد کے لیے منتقل یااستعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کنٹرولنگ آفیسر کا فرض ہے فنڈز عوامی مفاد میں اور ان مقاصد کے لیے خرچ کیے گئے ہیں یا نہیں، ریلوے مینجمنٹ کی جانب سے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی غیر مجاز تھی اور اس سے فنڈز کا غلط استعمال ہوتا ہے، رقوم کی منظوری کے بغیر منتقل کو روکا جائے اور مستقبل بغیر اجازت فنڈز کو منتقل نہ کیا جائے ۔

Leave a reply