ریلوے سٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

0
5

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،ریلوے سٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ،ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔
ملک کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنز پر ٹرینوں کے مسافروں کیلئے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ہے،جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ اب محکمہ ریلوے کے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوےنے لاہور ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔
اس موقع پر لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بکنگ کیلئے رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا، تاکہ ریل کے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت دی جاسکے۔

Leave a reply