سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی مدت پوری کرنے کے 8 ماہ بعد ڈینٹل پریکٹس دوبارہ شروع کردی۔
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹےعواب علوی نے سماجی رابطے کی سائٹس ایکس سابقہ (ٹوئٹر)پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی واپسی پر بہت خوش ہیں، ڈاکٹر عارف علوی فعال طور پر مشاورت اور دانتوں کے علاج کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی دندان سازی میں 55 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اپنے کیرئیر کے دوران ڈاکٹر علوی نے دندان سازی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
عواب علوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پانچ سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد عارف علوی اپنے مریضوں کو دوبارہ دیکھنے اوردانتوں کی معیاری دیکھ بھال جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں خطاب
مئی 21, 2024 -
کراچی میں تیز ہواؤں کی رفتار کا امکان
فروری 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔