سونےکی قیمت میں بڑی کمی

0
10

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت بڑی کمی ہوگئی۔
سوناخریداروں کےلئےخوشخبری، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرےروزبھی کمی ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہونےسےسونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2481 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزبھی مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔مقامی سطح پرسونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا،10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2498 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply