سپریم کورٹ میں ججزتعدادبڑھانےکامعاملہ:بل ایوان میں جمعہ کوپیش کیاجائےگا

0
13

سپریم کورٹ میں ججزکی تعدادمیں اضافہ کابل جمعہ کوایوان زیریں میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں موجودہ ججزکی تعداد17ہےجس میں اضافہ کیاجاناہے،اضافےکےبعدیہ تعدادچیف جسٹس سمیت23ہوجائےگی، جب کہ ججز کی تعداد بڑھانےکا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ بل نجی کارروائی کےدن حکمران جماعت کےممبراسمبلی بیرسٹردانیال چودھری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی جب کہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔
دوسری جانب پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔

Leave a reply