سیاحت کےفروغ کیلئے اقدام: والڈ سٹی اتھارٹی کا خصوصی ہیرٹیج ٹور کا اہتمام

سیاحت کےفروغ کیلئے اہم اقدام، والڈ سٹی اتھارٹی کا خصوصی ہیرٹیج ٹور کا اہتمام،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ایک خصوصی ہیرٹیج ٹور کا اہتمام کیا، جس میں شرکا کو لاہور میں بحال شدہ اور جاری کاموں کو دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کیا گیا۔
اس ہیرٹیج ٹور کا مقصد شہر کی بھرپور ثقافتی میراث کو محفوظ رکھنے کیلئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے جاری اور مکمل تحفظ کی کوششوں سے متعارف کرانا تھا۔ٹور کا آغاز ٹولنٹن مارکیٹ سے ہوا، جہاں 70 کے قریب تاریخ کے شائقین اور ثقافت سے محبت کرنیوالے جمع ہوئے۔
یہاں سے سیاحوں کو جنرل لارڈ کے مقبرے تک لے جایاگیا، جو لاہور کے نوآبادیاتی ماضی کی ایک اہم باقیات ہے۔ اس کے بعد بریڈ لاہال کا دورہ کیا گیا، جو لاہور کی سیاسی اور فکری تحریکوں سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ اس کے بعد شرکا نے انارکلی کے مقبرے کی سیر کی جو ایک فن تعمیر کا شاہکار ہے۔
یہ دورہ شاندار طریقے سے وزیر خان باراداری پر اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکا کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے لاہور کے تاریخی مقامات کے ساتھ عوامی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے ایسے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی عمارتیں ہماری وراثت کا ایک لازمی حصہ ہیں اور ان کی بحالی کے ذریعے ہمارا مقصد ماضی کی شان کو بحال کرنا ہے اور انہیں سیاحوں کیلئے قابل رسائی بنانا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پرروانہ
مارچ 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔