ہراسگی کیخلاف فوری کارروائی ،پنجاب میں خواتین کیلئے پہلاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کردیاگیا

0
3

پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ اور سہولت کے لیے ملک کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کر دیا ہے، جہاں خواتین گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرا سکتی ہیں۔
یہ جدید پولیس اسٹیشن لاہور میں قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خواتین کو ہراسگی اور دیگر مسائل کے خلاف فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق خواتین کو مختلف مقامات پر پیش آنے والے مسائل کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی جھجھک کے اپنی شکایات درج کرا سکیں۔خواتین اپنی شکایات درج کرانے کے لیے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر سکتی ہیں، جبکہ ویمن سیفٹی ایپ کے لائیو چیٹ فیچر اور سیف سٹیز ویب پورٹل کے ذریعے بھی شکایت درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ متاثرہ خواتین لائیو ویڈیو کال کے ذریعے بھی براہ راست حکام کو اپنی شکایت سے آگاہ کر سکتی ہیں۔یہ اقدام خواتین کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے اور انہیں فوری مدد فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply