سیز فائر:فلائٹ آپریشن بحال،حج پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی

0
7

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،سیز فائر کا اعلان، ملکی فضائی حدود کھل گئیں۔حج پروازیں شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث مجموعی طور پر10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔

Leave a reply