شام کی تعمیرنوکیلئےاربوں ڈالرکی ضرورت ہے،سربراہ عبوری حکومت محمدالبشیر

0
58

شام کی عبوری حکومت کےسربراہ محمدالبشیرنےکہاہےکہ مملکت کی تعمیرنوکےلئے اربوں ڈالرکی ضرورت ہے۔
اپنےایک بیان میں شام کی عبوری حکومت کےسربراہ محمدالبشیرکاکہناتھاکہ شام کی تعمیرنوہمارےلئےبہت مشکل ہے،اربوں ڈالرکی ضرورت ہے،ہمارےپاس کوئی غیرملکی کرنسی نہیں،خزانےمیں صرف شامی پاؤنڈزہیں،جن کی قیمت کچھ بھی نہیں۔ایک امریکی ڈالرسے35ہزارشامی پاؤنڈز خریدے جاسکتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عالمی برادری جنگ سےتباہ حال شام کی تعمیرنوکےلئے مدد کرے،معیشت تباہ ہوچکی اورلاکھوں افرادپناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں ،شامی مہاجرین کوواپس لانا،ملک کومتحدکرنا اورمعیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔

Leave a reply