شراب برآمدگی کیس:علی امین گنڈاپورکوگرفتارکرنےکاحکم

0
13

شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی،علی امین کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم جاری کردیاگیا۔
شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامہ کےمطابق شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےورنٹ گرفتاری جاری کئےجاتےہیں۔علی امین گنڈاپورکوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری ۔راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈا پور کی آج عدالت پیشی کی یقین دہانی کروائی تھی۔علی امین گنڈا پور آج بھی پیش نہ ہوئے، حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کردی۔حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ علی امین گنڈا پور کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لگایا گیا۔
تحریری حکم نامہ میں لکھاگیاکہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ علی امین گنڈا پور متعدد سماعتوں پر پیش نہیں ہوئے، متعدد مواقع فراہم کیے جانے کے باوجود علی امین گنڈاپور 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروا رہے،علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں،ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کریں۔
اسلام آبادپولیس کےمطابق تھانہ بہارہ کہو پولیس کو ورنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دیاگیا،ورنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان گھر کا پتہ بھی درج۔وزیر اعلیٰ کے ورنٹ گرفتاری سے متعلق وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ علی امین کے وکلا سےبھی ورنٹ کی تعمیل کروا دی۔

Leave a reply