شندور پولو فیسٹیول موسمی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا

0
28

شندور پولو فیسٹیول خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

دنیا کے بلند ترین مقام شندور پولو گراؤنڈ پرہونیوالا پولو فیسٹول 28 سے 30 جون تک شیڈول تھا اور اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق چترال کے علاقہ شندور میں 28 جون سے شروع ہونیوالا پولو فیسٹول موسمی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شندور میں غیر متوقع برفباری اور محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث شندور پولو فیسٹول ملتوی کیاگیاہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم خوشگوار ہوتے ہی شندورپولوفیسٹیول کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a reply