صارفین کیلئےخوشخبری:مہنگی بجلی سستی ہونےکاامکان

0
17

مہنگائی سےپریشان صارفین کےلئے خوشخبری ،آئندہ مالی سال کے الیکٹرک  سمیت  ملک  بھرکے لیے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں کمی کاامکان ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پاورپرچیز پرائس میں78پیسے سے لیکر2روپے25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ لگایاگیا،آئندہ مالی سال بجلی صارفین کو 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا15 مئی کو سماعت کرے گا۔
آئندہ مالی سال پاورپرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ ہے۔

Leave a reply