صنم جاویدکی رہائی:والدکاعدالت سےرجوع

0
61

رہنما تحریک انصاف صنم جاوید کے والد نے بیٹی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
صنم جاوید کے والد نے دائر درخواست میں استدعا کی کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے اور غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے ، ان کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو بھی روکا جائے۔
صنم جاوید کے والد نے درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو فریق بنایا ہے۔

Leave a reply