طلباکو علم فلکیات سے متعارف کرانے کا فیصلہ

0
59

پاکستان ٹوڈے: طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،سپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ سکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کرانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں علم فلکیات کی ترویج پر کام شروع کردیا۔ سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔ سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ بچوں کو کائنات کے علوم سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے،

گرمی کی چھٹیوں کے بعد کوشش ہوگی کہ ہر پرائمری سکول میں ایک بڑی ٹیلی سکوپ مہیا کی جاسکے۔ اسلام آباد کے سکولوں میں بڑی ٹیلی سکوپس نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بطور پائلٹ ایک سکول میں بڑی ٹیلی سکوپ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ٹیلی سکوپ سے 27 مئی کو سکولوں کے بچوں کو چاند کا مشاہدہ کروایا جائے گا۔

ٹیلی سکوپ سیشن میں سرکاری سکولوں کے طالبعلم خلا اور سیاروں کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں 10 سے 12 سکولوں کے طالبعلموں کو بڑی ٹیلی سکوپ سے مشاہدہ کروایا جائے گا۔ 27 مئی کی رات 9 سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان چاند، ستاروں اور آسمان کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

ٹیلی سکوپ سیشن میں بچوں کے ساتھ اساتذہ اور بچوں کے والدین شرکت کریں گے۔ دن کے اوقات میں بچوں کو سولر چشموں سے سورج کا مشاہدہ بھی کروایا جائے گا۔

Leave a reply