طلبا کی تعلیم کیلئے اہم اقدام ،سرکاری اور نجی سکولوں میں بُک بینک قائم

0
12

طلبا وطالبات کی تعلیم و تربیت کیلئے اہم اقدام،سرکاری اور نجی سکولوں میں بُک بینک قائم،مہنگائی کے دور میں تعلیم کو ہر ایک کی دسترس میں لانے کیلئےمحکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اہم اقدامات۔محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اور نجی سکولوں میں بُک بینک قائم کردیے۔
اس اقدام کا مقصد ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو اپنی پرانی استعمال شدہ نصابی کُتب دوسرے طلباکو عطیہ کر دیتے ہیں۔ سرکاری سکولوں کے علاوہ کئی نجی سکولوں میں بھی یہ بُک بینک قائم کیے گئے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں گزشتہ سال کی پرانی کتابیں جمع کرائی گئی ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے فری نصابی کتب کی تقسیم بھی جاری ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پرائمری، اس کے بعد سیکنڈری سطح پر مفت کتب تقسیم کی جائیں گی، تاہم بُک بینک قائم ہونے سے نئی کلاس میں پروموٹ ہونیوالے طلبا و طالبات کو بآسانی اور مفت کتب دستیاب ہو جائیں گی۔

Leave a reply