طلبا کی موجیں،موسم گرما کی تعطیلات کی اہم سرگرمیاں

0
20

طلبا کی موجیں،موسم گرما کی تعطیلات کی اہم سرگرمیاں۔

گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا کریں؟  ماہرین نے طالبعلموں کے اہم سوال کا جواب دیدیا۔ موسم گرما کی تعطیلات طالبعلموں کے آرام، نئی دلچسپیوں کی تلاش اور تفریح کرنے کا پرفیکٹ ٹائم ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبعلم گرمیوں کی چھٹیوں کےدوران دھوپ اور گرمی سے بچتے ہوئے آوٹ ڈور ایڈونچرز، جس میں یپدل چلنا، بائیکنگ، تیراکی، سپورٹس، فٹبال یا باسکٹ بال یا پھر پارک میں پکنک سے انجوائے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نئے نئے مشاغل سیکھ سکتے ہیں، جس میںمیوزیکل انسٹرومنٹس، پینٹنگ یا پھر کسی نئی زبان کا سیکھناوغیرہ اہم ہے

نئی نسل ڈیجیٹل نسل ہے، لہٰذا طلبا کمپیوٹر کی مہارت سیکھنے کیساتھ ڈاکیو مینٹری بنانا، معلوماتی ویڈیو اَپ لوڈ کرنا یااچھی فوٹوگرافی جیسے مشاغل اپنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ان ڈورپرجوش اور تخلیقی گیمز سیکھنا، روبوٹ بنانا یا کسی سپورٹس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی طالبعلموں کی غیر نصابی تفریحی سرگرمیاں بن سکتی ہیں۔

Leave a reply