
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں5فیصدکمی ہونےسےرواں سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تنازع کےباعث لیبیامیں تیل کی پیداوار اور برآمد کا مسئلہ حل ہونےکی وجہ سےعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت 3.77 ڈالر یا 4.9 فیصد کمی سے 73.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی اور دسمبر کی سطح پر آگئی ہے، اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.21 ڈالر یا 4.4 فیصد کمی سے 70.34 ڈالر ہوگئی ہے اور یہ قیمت دسمبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 0.3 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.7 فیصد کمی آئی تھی۔
رپورٹ کےمطابق اقوام متحدہ کی سرپرستی میں لیبیاکےقانون سازادارےنےمذاکرات کے بعد مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی پر اتفاق کرلیا ہے اور ادارے کے نمائندوں کے دستخط سے بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل دو سیاسی گروپوں کے درمیان مرکزی بینک کے گورنر کی تعیناتی اور تیل کے سرمایے سے متعلق اختلاف تھاجس کی وجہ سےلیبیا کی مرکزی بندر گاہوں سے تیل کی برآمد اور ملک بھر میں پیداوار روک دی گئی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی نے9مئی سمیت احتجاج کےتمام23مقدمات میں سرنڈرکردیا
دسمبر 21, 2024 -
پی ایس ایکس گراوٹ کاشکار:100انڈیکس میں 834پوائنٹس کی کمی
نومبر 21, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














