عدالت کاایک بارپھرشبلی فرازکانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم

0
13

عدالت نےایک بارپھرسینیٹرشبلی فرازکانام ای سی ایل سےایک ہفتےمیں نکالنے کاحکم دےدیا۔
عدالتی حکم کےباوجودسینیٹرشبلی فرازکانام ای سی ایل سےنہ نکالنےپرتوہین عدالت کی درخواست پرسماعت اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمودجہانگیری نےکی۔
جسٹس طارق محمودجہانگیری نےاستفسارکیاکہ کیا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا؟
شبلی فرازکےوکیل نےجواب میں کہاکہ نہ بتا رہے ہیں اور نہ ہی رپورٹ دے رہے ہیں۔
جسٹس طارق محمودجہانگیری نےریمارکس دئیےکہ یہ معاملات اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے، پارلیمنٹیرین ہیں۔
وکیل شبلی فرازنےکہاکہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جا رہاہے، سپیکر صاحب بھی کہتے ہیں۔
جسٹس طارق محمودجہانگیری نےکہاکہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےایک بارپھرسینیٹرشبلی فرازکانام ای سی ایل سےایک ہفتےمیں نکالنےکاحکم دےدیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave a reply