عرب لیگ کےغزہ تعمیر نو منصوبےکی حمایت کرتےہیں،سیکرٹری جنرل اوآئی سی

0
17

سیکرٹری جنرل اوآئی سی حسین ابراہیم طحہ نےکہاہےکہ عرب لیگ کےغزہ تعمیر نو منصوبےکی حمایت کرتےہیں،فلسطینیوں کی جبراًنقل مکانی جیسےبیانات کومستردکرتےہیں۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کاغیرمعمولی اجلاس منعقدہوا،جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکی ، اجلاس میں غزہ کی تعمیرنوکےلئےعرب منصوبےکی حمایت کااعادہ کیاگیااور عالمی سطح پرفلسطینیوں کی حمایت کی اہمیت کواجاگرکیاگیا۔
اجلاس میں غزہ بحالی کےلئےضروری اقدامات پرزوردیاگیا،اجلاس میں غزہ کی معاشی اوربنیادی ڈھانچےکی تعمیرنوکی حمایت کی گئی۔
جدہ اجلاس میں رکن ممالک کاکہناتھاکہ عالمی برادری کوغزہ کےعوام کی حالت زار پرتوجہ دینی چاہیے،غزہ کی تعمیرنوکےعمل میں مالی مددفراہم کرنی چاہیے۔
اجلاس میں موجودتمام وزرائےخارجہ کی جانب سےفلسطین کومکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔
اجلاس میں غزہ میں پانی ،بجلی ،صحت اورتعلیم کی بحالی کےلئےاقدامات اٹھانے پر زوردیاگیا،رکن ممالک نےفلسطینیوں کی غزہ سےنقل مکانی کےبیانات مستردکردئیے۔
سیکرٹری جنرل اوآئی سی حسین ابراہیم طحہ کاکہناتھاکہ عرب لیگ کےغزہ تعمیر نو منصوبےکی حمایت کرتےہیں،فلسطینیوں کی جبراًنقل مکانی جیسےبیانات کومستردکرتےہیں۔

Leave a reply