عیدالاضحی اوربجٹ سےقبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

0
5

عیدالاضحی اوربجٹ سےقبل مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکاڈکیاگیا،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں معمولی صفراعشاریہ2فیصدبڑھ گئی،ادارہ شماریات نےہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں18اشیامہنگی،6کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27اشیاکی قیمتیں مستحکم رہی۔
رپورٹ کےمطابق ٹماٹر16.94فیصد،آلو11.52فیصدمہنگےہوئے،حالیہ ہفتےپیاز5.21فیصدجبکہ کیلے1.57 فیصدمہنگےہوئے،ایک ہفتےکےدوران انڈےفی درجن1.34فیصدمہنگےہوئے،ایک ہفتےمیں چینی کی قیمت1.24 فیصدکااضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتےکےدوران باسمتی چاول 1.02 فیصدمہنگے ہوئے ،پٹرول، دودھ،آٹا،دالیں اورگڑبھی مہنگے ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں چکن11.22فیصد جبکہ لہسن3.71 فیصد سستاہوا،گھی،خوردنی تیل اورایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈکی گئی،جبکہ ایک ہفتےکےدوران27اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a reply