عیدالاضحی کی آمد:کےپی حکومت نےبھی صفائی پلان کوحتمی شکل دیدی

0
9

مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نےکہاہےکہ عیدالاضحی کےموقع پرجامع صفائی پلان کوحتمی شکل دےدی گئی ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ عیدگاہوں،عوامی مقامات اورقربانی کیلئےمختص مقامات پرتوجہ دی جارہی ہے،نمازعیدسےقبل تمام عیدگاہوں کی مکمل صفائی کاعمل مکمل کیا جائے گا ،ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگزشہریوں میں تقسیم کیےجارہےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ گنجان آبادعلاقوں میں عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس قائم کیےگئےہیں،ویسٹ ٹرانسفراسٹیشنزکےذریعےفضلہ کوفوری طورپرڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیاجائےگا،صفائی پر مامورعملےکی نگرانی کیلئےٹریکنگ سسٹمزاستعمال کیےجائیں گے۔

Leave a reply