غزہ میں نسل کشی،مظالم اورانسانیت کیخلاف جرائم شرمناک ہیں،ایران

0
12

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہاہےکہ غزہ میں نسل کشی، مظالم اور انسانیت کے خلاف جرائم شرمناک ہیں اور یہ جارحیت اب فلسطینی سرزمین کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی کی جارہی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کاکہناتھاکہ ہماری حکومت مغربی ممالک سمیت ہر ملک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ دوطرفہ ہونا چاہیے۔ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔
مسعود پزیشکیان کامزیدکہناتھاکہ اپنےملک کےبین الاقوامی تعلقات میں ایک ’’تعمیری‘‘آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر تمام شرکاء نیک نیتی سے کام کریں تو ان کا ملک جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ غزہ میں نسل کشی، مظالم اور انسانیت کے خلاف جرائم شرمناک ہیں اور یہ جارحیت اب فلسطینی سرزمین کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی کی جارہی ہے۔

Leave a reply