فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی رائے حیدر علی کا نام پی این آئی ایل سے نک1

0
47

پاکستان ٹوڈے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر دیے

چیف جسٹس عامر فاروق نے نوٹس جاری کر کے 25 اپریل کو جواب طلب کر لیا, چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالت میں موجود ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل روسٹرم پر طلب کر لیا۔

کیوں لوگوں کے نام ایسی لسٹوں ڈال رہے ہیں؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا برہمی کا اظہار، یہ ساری لسٹیں کون بناتا ہے، پتہ نہیں کون یہ سارے نام ڈال رہا ہے، قانون میں ایسی لسٹوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، میرے موکل فیصل آباد سے منتخب ایم این اے ہیں، وکیل درخواست گزار

میرے موکل نے بیرون ملک جانا تھا لیکن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، بتایا گیا کہ نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکتے، وکیل شفقت عباس تارڑ، پرانے نام تو بہت سے نکل گئے ہیں، باقی دیکھ لیتے ہیں کون سے رہ گئے ہیں، بہت سے نکل گئے تو بہت سے ابھی نہیں بھی نکلے، انکو بھی دیکھیں، کبھی کسی کا پاسپورٹ ضبط کر لیتے ہیں کبھی سٹاپ لسٹ میں نام ڈالتے ہیں۔

ایسے نہ کریں۔ 25 اپریل کی تاریخ دے رہا ہوں، متعلقہ افسر کو بلائیں
اور رپورٹ پیش کریں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی

Leave a reply