فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 کابگل بج گیا

0
22

 پاکستان نے بھی اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

سعودی عرب اور تاجکستان کیخلاف میچزمیں قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے؟۔  پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سکواڈ کا اعلان کردیا۔۔۔پی ایف ایف کےمطابق یوسف بٹ، ثاقب حنیف اور حسن علی گول کیپر ہوں گے۔

قومی سکواڈ میں عبداللہ اقبال، محمد فضل، حسیب خان، راؤ عمر حیات، مامون موسیٰ اور محمد صدام کے نام شامل ہیں۔ان کے علاوہ وقار احتشام، معین احمد، عبدالرحمان، راحس نبی، اوٹس خان، علی عزیر، عمیر علی، توقیر الحسن، عالمگیر غازی، علی ظفر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ عمران کیانی، میکائیل عبداللہ، فرید اللہ، عدیل یونس اور شائق دوست حتمی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 میںپاکستان کا پہلا مقابلہ 6 جون کو جناح سٹیڈیم میں سعودی عرب سے ہوگا ، جبکہ قومی فٹبال ٹیم 11 جون کو تاجکستان کیخلاف دوشنبہ میں مدمقابل ہو گی۔

Leave a reply