قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھیں وہ اتحادمیں بدل چکی ہیں،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھیں وہ اتحادمیں بدل چکی ہیں، ملک کےدفاع کیلئےجس حدتک بھی جاناپڑاحکومت اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سیالکوٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف کا میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ میں طالبات کاشکرگزارہوں جو اظہاریکجہتی کےلئے میری رہائش گاہ پہنچیں ہیں، میرےلیےیہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کااپنےوطن سے محبت کااندازمنفردہے۔
وزیردفاع کامزیدکہناتھاکہ 10مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا،تینوں افواج کےسربراہوں اورپاک فوج کےجوانوں کومبارک بادپیش کرتا ہوں ،وزیراعظم شہبازشریف نےہرلمحےقوم کی قیادت کی،ملک کےدفاع کیلئےجس حدتک بھی جاناپڑاحکومت اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھیں وہ اتحادمیں بدل چکی ہیں،ہم نےبھارت کومشرقی سرحدوں پرشکست دی ہے،اللہ کےکرم سے جومشرقی سرحدپرفتح ہوئی اس سےبڑھ کرمغربی محاذپرکامیاب ہوں گے، بھارت بڑےبڑےجہازلےکرآیاجنھیں ہماری افواج نےپتنگوں کی طرح کاٹ کررکھ دیے،جوقومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں توتاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے،مودی اس وقت اپنےزخم چاٹ رہاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گورنر پنجاپ کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی
مئی 9, 2024 -
دنیا کے قطبی کنارے شمالی اور جنوبی برف سے محروم ہونے لگے
فروری 19, 2025 -
بادل برسیں گے یا سورج چمکےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
فروری 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔