قیمت میں اضافہ:سوناملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

0
15

قیمت میں اضافہ ہونےسے صرافہ مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہواتھا۔سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔

Leave a reply