لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متحرک
پاکستان ٹوڈے: نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل صبح 11 بجے جاتی امرا رائیونڈ میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کرینگے، اجلاس میں وفاقی وزراء، پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت متوقع، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شرکت کا بھی امکان، اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی جائیں گی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت، پارٹی قائدین کو عوامی مشاورت سے ممکنہ ریلیف بارے اپنی اپنی تجاویز تیار کروا کر ساتھ لانے کی ہدایت۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر بجلی اویس لغاری کی شرکت متوقع، وفاقی وزرا رانا تنویر، جام کمال، احد چیمہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بھی شرکت متوقع۔
نواز شریف بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کرینگے، نواز شریف کی کل کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت۔
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے
دسمبر 5, 2024عمران خان کےخلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔