
تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کےفیصلےکوپیپلزپارٹی نےسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پیپلز پارٹی کےوکیل فاروق ایچ نائیک نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی دائر کردی جس میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاسپریم کورٹ 12 جولائی آرڈر پر نظر ثانی کرے۔نظر ثانی کا فیصلہ ہونے تک 12 جولائی کا آرڈر کا آپریشن معطل کیا جائے۔سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے معاملہ پر باضابطہ نوٹس نہیں دیا۔سپریم کورٹ کا آرڈر اصل تنازعہ پر مکمل خاموش ہے۔عدالت کا 12 جولائی کا آرڈر آئین کی تشریح کے طے شدہ اصول کے منافی ہے۔
نظرثانی میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 51 اور سیکشن 104 کو کالعدم نہیں کیا۔عدالت کا آرڈر آئین و قانون کے برخلاف ہے۔عدالتی فائنڈنگ سنی اتحاد کونسل و فریقین کی گزارشات سے برعکس ہے۔سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف دوالگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالتی آرڈر میں 41 ارکان کو 15 دن کی مہلت آئین و قانون سے متصادم ہے۔سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے سامنے نہیں آیا۔39 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دینا قابل نظر ثانی ہے۔ تحریک انصاف کسی فورم پر پارٹی نہیں تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور:اہم مساجدمیں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کار جاری
مارچ 30, 2025 -
حکومت نےحساس ادارے کوکال ٹریس کرنےکی اجازت دیدی
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔