ملکی سیاست میں ہلچل:وزیراعظم کی نوازشریف سےملاقات

0
34

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل:وزیراعظم شہبازشریف نےصدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف سےایک اورملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف سےملاقات چھانگلہ گلی میں ہوئی۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔ن لیگ کے تین بڑوں کی یہ مسلسل چوتھی بیٹھک ہے مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئر قیادت کو آگاہ کردیا گیا ۔عاشورہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے۔

Leave a reply