سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔
ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے کا ہو گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرصبح زبردست تیزی دیکھی گئی ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.23 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 282 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج کاروبار کے دوران 19 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا تھا۔
کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں کمی
اکتوبر 5, 2024مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی
اکتوبر 5, 2024سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔