
بے شمار سپر ہٹ گیتوں کے موسیقار اے حمید کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے۔
دلوں کو چھو جانے والی ان کی بنائی دھنیں آج بھی باذوق موسیقی سننے والوں میں مقبول ہیں۔ان کا اصل نام شیخ عبدالحمید تھا۔وہ 1934کوامرتسرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے 1957 میں لالی وڈ کی فلم ’’انجام‘‘ سےاپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور فلم انڈسٹری کو کئی سپرہٹ گیت دئیے، جس میں اُن کاتخلیق کردہ مشہورگانا’’اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں ‘‘ ہے۔
فلم’’ توبہ‘‘ کی قوالی کا شمار سپر ہٹ قوالیوں میں ہوا۔اس کے علاوہ سہیلی، رات کے راہی، یہ امن، سوہنی مہینوال اور آواز جیسی درجنوں فلموں میں اے حمید کے تخلیق کردہ گیت آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
خصوصاً ایک گیت تیری الفت میں صنم دل نے بہت درد سہے، نے بہت مقبولیت حاصل کی۔اے حمید نے اپنے کریئر میں 66 اردو اور پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔
منفرد موسیقار اے حمید 20 مئی 1991 کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے ،مگر اپنے گیتوں کی صورت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190ملین پاؤنڈکیس میں بڑی پیش رفت
اپریل 22, 2025 -
بجٹ کی تیاریاں : نان فائلرزکےگردمزیدگھیراتنگ
مئی 19, 2025 -
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔