مون سون کانیاسپیل:لاہورمیں بارش ،نشیبی علاقےزیر آب آگئے

0
21

لاہورشہرمیں اعلیٰ الصبح کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
ایک بارپھرصوبائی دارالحکومت لاہورمیں بادل برس پڑے،اعلیٰ الصبح شہرکےمختلف علاقوں میں بارش ہونےسےگرمی کی شدت میں کمی ہونےسےحبس بھی کم ہوگیا۔
مغلپورہ،تاجپورہ،کینال روڈ،جیل روڈ پربارش ہوئی،ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں خوب بادل برسے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
محکمہ موسمیات نےبارش کےاعدادوشمارجاری کردئیے جس میں لاہورکےعلاقےلکشمی چوک میں سب سےزیادہ بارش12ملی میٹرریکارڈکی گئی اس کےعلاوہ جیل روڈ پر 7، گلبرگ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 8 اور قرطبہ چوک میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادھر پنجاب کے شہروں صفدر آباد، سانگلہ ہل اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، کلور کوٹ میں گرج چمک کیساتھ بارش نے رنگ جما دیا جبکہ چنیوٹ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے جنہوں نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Leave a reply