نئی کار خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

0
54

پاکستانی آٹو انڈسٹری سے بڑی خبر آگئی۔۔۔نئی کار خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے خوشخبری۔

اب چین کے تعاون سے پاکستان میں بھی الیکٹرک کاریں بنیں گی۔  چائنیز کار کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

حب پاور کمپنی نے الیکٹرک کار بنانے کیلئے چینی کمپنی بی وائے ڈی سے معاملات طے کرلیے۔ حب پاور ہولڈنگ کی ذیلی کمپنی میگا موٹرز اور بی وائے ڈی مل کر کام کریں گے۔

پاکستان میں پلانٹ کیلئےزمین سمیت دیگر اثاثے لینے کیلئے اتھارٹی مل گئی اور حب پاور نے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط بھیج دیا ہے۔

Leave a reply