ورلڈملٹری کیڈ ٹ گیمزمیں 2میڈل جیت کرپاکستان کانام روشن کرنےوالےقومی ایتھلیٹ معیدبلوچ کاوطن واپسی پرکراچی ایئرپورٹ پرشانداراستقبال کیاگیا۔
وینزویلامیں کھیلےگئےورلڈملٹری کیڈٹ گیمزکےمقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ معیدبلوچ نےعمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے400میٹرکی دوڑمیں گولڈجبکہ 200میٹرکی دوڑ میں سلورمیڈل جیتنےکےبعدگزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے۔
ایونٹ کے دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان کے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 400 میٹر کا فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں پار کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیاجبکہ 200 میٹر دوڑ کے مقابلے میں 21.72 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔
حکومت کاٹیکس نادہندگان کےاکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ
ستمبر 14, 2024ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔