وزیراعظم نےوزارتوں میں سرمایہ کاری کاپلان طلب کرلیا

0
16

وزیراعظم شہبازشریف نےوزارتوں کے94منصوبوں میں 20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاپلان طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پانچ سالہ معاشی پلان کے تحت وزارتیں منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پلان دیں گی،مختلف منصوبوں میں خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی ،تمام وزارتوں کے منصوبوں کی اسسمنٹ کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق خلیجی ممالک سرمایہ کاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی مدد سے سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے، خلیجی ممالک کو جن منصوبوں میں پوٹینشل نظر آیا وہاں سرمایہ کاری ہو گی، وزارت خزانہ، وزارت توانائی، پٹرولیم، وزارت منصوبہ بندی کے منصوبے سرمایہ کاری میں شامل ہوں گےبورڈ آف انویسٹمنٹ، واٹر ریسورسز، وزارت صنعت وپیداوار کے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کے پانچ سالہ معاشی پلان کے تحت سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے، معاشی ٹیم کو ہر سال منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔سرمایہ کاری کا پلان وزیراعظم کے پانچ سالہ معاشی پلان میں شامل کر کے اعلان کیا جائے گا۔

Leave a reply