وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

0
61

پاکستان ٹوڈے: گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کے لئے وزارتی کیمٹی قائم، صوبائی وزیر خوراک سربراہ ،وزیر خزانہ،زراعت اور اطلاعات ممبر ہونگے۔ گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کر نے پر اتفاق۔ اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کی فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے ۔ مسیحی ورکروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔غریب کی جان جائے تو محض خبر بنتی ہے۔ سینٹی ورکروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔

مسیحی ملازمیں کےلئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر اتفاق، نقل روکنے کے لئےامتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی وزرا، ڈی سی اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی وزرا اور ارکان اسمبلی کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت۔

اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ، لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری اچھا کام کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی ضروری امر ہے۔  ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت، موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کےملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظور ی کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اورمحکمہ خوراک کی کموڈٹی فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری، صوبائی وزراء،سیکرٹریز اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

Leave a reply