وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

0
21

لاہور:پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد آگئی ہے

بلوم برگ،ورلڈ بینک اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کی حالیہ رپورٹس مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں, بلوم برگ نے کہا حیرانکن طور پر پورے ایشیاء میں پاکستان واحد ملک جہاں 5 ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی۔

ورلڈ بینک اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے، بلوم برگ کے مطابق 9 سال بعد پہلی بار آٹا،گھی،سبزیوں اور پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔

یہ سب اللہ تعالیٰ کی مدد اور میاں نوازشریف کی لیڈرشپ کوالٹی سے ممکن ہوا، شہبازشریف اور مریم نواز کی مسلسل محنت رنگ لائی ہے، شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

ہماری لیڈرشپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی،بیروزگاری اور مہنگائی خاتمہ اور سرمایہ کاری لانا ہے، جبکہ انتشاری ٹولے کا ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔

جس نے کسی کو این آر او نہیں دینا تھا وہ خود این آر او کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے، انتشاری ٹولے کے سرغنہ کا مشن خود کو اور اپنی بیوی کو جیل سے نکالنا ہے، انکی پاکستان مخالف مہم کا ایجنڈا صرف "این آر او”ہے۔

Leave a reply