وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

0
132

لاہور میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ
سی ٹی او عمارہ اظہرنے ٹریفک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل کا ہیلمٹ اورگاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پرآرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے ای چالان ہو گا
دوسرے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی 24خلاف ورزیوں پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے چالان شروع ہو گا
ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے31 مقامات پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ
کسی غریب کی ریڑھی نہ اٹھائی جائے،ریڑھیاں کھڑی کرنے کے لئے لائن لگا دی جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت
لاہور میں 82مقامات پر روڈز انجینئرنگ اور ڈیزائننگ کی اجازت
لاہور میں 28مقامات پر سڑکوں کی تعمیرومرمت کی منظوری
88مقامات پر ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے ٹائر کلر لگائے جائیں گے
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ٹریفک جام کی صورت میں وارننگ کے لئے سکرینیں نصب کرنے کی ہدایت
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے سختی کرنا پڑی تو کریں گے،کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔مریم نواز شریف
لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔مریم نواز شریف
مہذب معاشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔مریم نواز شریف
سابق سینیٹر پرویز رشید،رکن اسمبلی مریم اورنگزیب،ثانیہ عاشق کی شرکت
آئی جی پولیس، سی سی پی لاہور، کمشنر لاہور، سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئرٹیپا اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے

Leave a reply