وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس

0
21

ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق

ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری اور کے لئے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود ویژن کے مطابق اہداف کے حصول پر اتفاق، سروس ڈیلیوری اور گڈ گورنس کے اشاریے کی مانیٹرنگ کا فیصلہ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےوفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہو گی۔

صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ زیادہ وقت پائیدار ترقی کے ماڈل کی منصوبہ بندی پر صرف ہوریا ہے۔ ایک بھی دیہی صحت مراکز تسلی بخش نہیں۔

موبائل ہیلتھ یونٹس ، کلینک آن وہیلز پروگرام لا رہے ہیں۔

ایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں دیہات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ صوبے میں کوڑا اکٹھا کرنے کا مناسب سسٹم نہیں اور لینڈ فِل سائیٹس کی کمی ہے۔ پورےصوبے کیلئے موثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کا نظام لا رہے ہیں۔

ترقی کے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ سموگ کے سدباب پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ماحول میں بہتری کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت لگے۔ پی ایم یو کو ری سٹرکچر کیا جائیگا۔  مانیٹرنگ کا مناسب نظام ہو گا تو منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔

سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام سے تمام آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلباء کیلئے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں۔ تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔ مستند ڈیٹا کی موجودگی میں بہتر انداز میں پراجیکٹ کو چلایا جا سکے گا۔ وفد کی بریفننگ

2018 تک متعدد سکولوں میں بجلی، صاف پانی، واش رومز کی سہولیات فراہم کی گئیں۔  تعلیم، صحت اور سوشل پروٹیکشن کی سروس ڈیلیوری بہتر کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

ماحولیاتی تحفظ، ریوینیو میں اضافہ سمیت دیگر سیکٹرز پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ گندم، مکئی اور گنے کی پیداوار میں اضافے کیلئے تعاون کریں گے۔ وفد کی یقین دہانی

لوکل گورنمنٹ ریوینیو میں 50 فیصد اضافے کے لئے اقدامات کے ضرورت ہے۔ سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے، کوالٹی ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق،صو بائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر،

ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریزخزانہ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکولز یجوکیشن،پاپولیشن، جنگلات، توانائی، ماحولیات،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سی ای او پی بی آئی ٹی۔

برطانیہ ہائی کمیشن سے زو ویئر – پولیٹیکل کونسلر،میٹ کلینسی – سینئر گورننس ایڈوائزر، نوید عزیز – سینئررسپونسیبل آفیسر ایس این جی پروگرام، کلارا اسٹرینڈوج – پنجاب میں برطانوی نمائندہ، مجیب خان – پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس این جی،بلال راؤ – ڈیلیوری ایسوسی ایٹس اور دیگر حکام کی شرکت

Leave a reply